45

پریانکا نے اپنی سالگرہ پر کتنے لاکھ کا کیک کاٹا؟

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں اپنی37 ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر انہوں نے جو کیک کاٹا اس کی قیمت ساڑھے 3 لاکھ روپے تھی۔

پریانکا چوپڑا نے گزشتہ دنوں اپنے شوہر و امریکی گلوکار نِک جونس کے ہمراہ 37 ویں سالگرہ پر انتہائی مہنگا کیک کاٹا جس کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہوئے۔

اداکارہ کی سالگرہ کا کیک دِکھنے میں جتنا خوبصورت تھا اس کی قیمت بھی ہوش اُڑادینے والی تھی، پریانکا کے شوہر نِک جونس نے سالگرہ کا شاندار کیک ساڑھے 3 لاکھ روپے میں بنوایا تھا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق سالگرہ کا کیک پریانکا کے لباس کو دیکھتے ہوئے لال اور سنہرے رنگ کا بنوایا گیا تھا جب کہ چاکلیٹ اور ونیلا فلیور کا یہ کیک معروف کیک ڈیزائنر ’ڈیوائن ڈیلیکاسیز کیکز‘ کی جانب سے تیار کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ دنوں اپنی سالگرہ دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ میامی پر منائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں