37

تیزبارشوں کی پیش گوئی، سی اے اے کے محکمہ فائر میں ہائی الرٹ

کراچی میں تیزبارشوں کی پیش گوئی کے سبب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا۔

ایئر پورٹ مینجر کا کہنا تھا کہ بارشوں کے باعث رن وے پر طیاروں کے سلپ ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔

محکمہ فائر کے عملے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

بارشوں کی پیش گوئی اور ممکنہ طور پرتیز ہواوں کے چلنے کے امکانات کے حوالے سے سی اے اے نے جناح ٹرمینل اور ٹرمینل ون پر چھوٹے سائز کے فکس ونگ (طیاروں )اور روٹری ونگ (ہیلی کاپٹرز) کے ساتھ اضافی وزن لگانے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

ایئر پورٹ مینجر کا مزید کہنا تھا کہ کچھ طیاروں کومتوقع بارشوں اور ہواوں کی شدت سے بچانے کے لیے محفوظ شیلٹرز میں منتقل کیا جائےگا۔

طیاروں کی حفاظت کے پیش نظر ہر قسم کے پروسیجرلے لیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں