52

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کو گرفتار کرلیا گیا

کراچی (اب نیوز) کراچی پولیس نے تحریک انصاف کے ایم این اے عالمگیر خان کو5 ساتھیوں سمیت گرفتارکر لیاہے ,عالمگیر خان کوفیرئیر تھانے میں منتقل کردیا گیا ہے ۔

اب نیوز کے مطابق عالمگیر خان کو ساتھیوں سمیت اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پریس کانفرنس کرنے تین تلوار پہنچے تھے ۔گرفتار افراد کو مختلف تھانوں جبکہ عالمگیر خان کوفیرئیر تھانے میں منتقل کردیا گیا ہے ۔

ایس ایس پی ساﺅتھ شیراز نذیر نے کہاہے کہ ڈپٹی کمشنر سے بات ہوئی ہے اور کسی کو سڑک پر پریس کانفرنس کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 10اور تحریک انصاف کے 40کارکن زیر حراست ہیں اور ایم این اے عالمگیر خان کو بھی پانچ ساتھیوں سمیت حراست میں لیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی مزید نفری تین تلوار پر طلب کرلی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ وزیر بلدیات سعید غنی کے دفتر کے باہر فکس اٹ کے کارکنوں کے احتجاج کے دوران پیپلز پارٹی اور فکس اٹ کے کارکنوں میں تصادم ہوا جس پر کراچی پولیس کی طرف سے گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں