40

اداکارہ سارہ علی خان نے اسکرین کے بعد ریمپ پر بھی دلکش جلوے بکھیر دیے

بالی وڈ نواب سیف علی خان کی صاحبزادی و اداکارہ سارہ علی خان نے اسکرین کے بعد ریمپ پر بھی دلکش جلوے بکھیرکر سب کو حیران کر دیا۔

سارہ علی خان نے انڈیا کوچیور ویک 2019 کے ریمپ پر پہلی مرتبہ جلوے بکھیرے اور اپنی منفرد اداوں سے سب کو خوب محظوظ کیا۔

سارہ علی خان نے انڈیا کوچیور ویک میں ڈیزائنر فلگونی اور شین پی کوک کا ڈیزائن کردہ سفید رنگ کا دیدہ زیب عروسی لباس زیب تن کیا اور ریمپ پر شاندار واک کر کے داد بھی وصول کی۔

فیشن شو میں سارہ علی خان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ان کے دوست و اداکار کارتک آریان اور ان کے بھائی ابراھیم بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں