37

وزیراعظم، آرمی چیف کا شہید فوجی جوانوں کو خراج عقیدت

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افواج پاکستان کے ان جری جوانوں کوسلام پیش کرتا ہوں جو قوم کی سلامتی کے لیےدہشتگردوں سے مقابلے میں مسلسل اپنی جانوں کے نذرانےدے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں افسر سمیت ان 10 جوانوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں جنہوں نے آج شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشتگردوں کو للکارا اور جام شہادت نوش کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ مایوس دشمنوں کی دم توڑتی کوششیں ہیں، مادر وطن کا دفاع اور سیکیورٹی اپنے خون اور پسینے سے یقینی بنائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان استحکام کے ساتھ پائیدار امن کی جانب بڑھ رہا ہے، دنیا کے لیے وقت ہے کہ وہ علاقائی امن کے لیے سہولت فراہم کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں