53

ایف بی آر کی موٹر سائیکل یا رکشوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تردید

کراچی: ایف بی آر نے موٹر سائیکل یا رکشوں پر بھاری ٹیکسز عائد کرنے کی تردید کر دی۔

گزشتہ روز میڈیا کے ذریعے اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ ایف بی آر نے موٹرسائیکل اور رکشوں کی رجسٹریشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا ہے جس کے بعد موٹرسائیکل کی رجسٹریشن فیس 3 ہزار 400 روپے بڑھ کر 20 ہزار 900 روپے ہو جائے گی۔

تاہم ایف بی آر نے اپنے وضاحتی بیان میں موٹر سائیکل اور رکشوں پر ود ہولڈنگ ٹیکسز عائد کرنے کی تردید کر دی ہے۔

ایف بی آر کی پالیسی انکم ٹیکس کے ممبر عتیق سرور کا کہنا ہے کہ موٹر وہیکل ٹیکسز پر ردوبدل کا اطلاق کم آمدن والے طبقےکے لیے نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل پر ودہولڈنگ ٹیکس کسی افسر کی ذاتی تشریح ہو سکتی ہے، ایف بی آر پالیسی نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیکس اضافے کی کوشش میں چھوٹے طبقے کو چھوٹ ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں