26

2022 میں انشااللہ پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا ، فوادچوہدری کا اعلان

اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی خلاباز کے لئے سلیکشن آئندہ سال ہوگا اور 2022میں انشااللہ پہلاپاکستانی خلامیں جائے گا، یہ پاکستان کےاسپیس پروگرام کیلئےتاریخ سازاقدام ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا بہت خوشی ہےپہلےپاکستانی خلابازکیلئےسلیکشن آئندہ سال ہوگا، پہلےمرحلےمیں50خلانوردشارٹ لسٹ کریں گے اور 50 میں سے25 فائنل مرحلے میں جائیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا 2022میں انشااللہ پہلاپاکستانی خلامیں جائے گا اور یہ اقدام پاکستان کے اسپیس پروگرام کیلئے تاریخ ساز ہوگا۔

یاد رہے اکتوبر 2018 میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ 2022 میں پاکستان اپنے پہلے خلائی مشن پر جائے گا۔

خیال رہے پاکستان اور چین کے درمیان خلائی ٹیکنالوجی منتقلی کا معاہدہ ہوگیا ہے ، پاکستانی اور چینی خلانوردوں کو مشترکہ طور پراب خلائی مشن پر بھیجا جائے گا اور چین پاکستان کی خلائی تحقیق میں مدد و تعاون فراہم کرے گا۔

واضح رہے 9 جولائی کو پاکستان نے خلا اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بار چائنہ کی مدد سے تیار کردہ سیٹلائیٹ PRSS -1 اور پاکستانی انجینئرز کا تیار کردہ سیٹلائیٹ پاک ٹیس- 1 اے خلا میں بھیجے تھے۔

دونوں سیٹلائٹس چینی ساختہ راکٹس کی مدد سے لانچ کیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں