23

عمران خان کی برطانیہ کے نامزد وزیراعظم بورس جانسن کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ بورس جانسن کو کنزرویٹو پارٹی کا لیڈر بننے اور وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آپکے دور حکومت میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات میں اضافہ ہوگا، آپکی وزارت عظمی کا دور جہاں برطانیہ کے عوام کےلئے اچھا ثابت ہوگا وہاں پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں مزید استحکام آئیگا ، مجے آپکے ساتھ مل کر کام کرنے سے مسرت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں