28

ہمارے سینیٹرز کو خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے سینیٹرز کو خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس کے باوجود نئے چیئرمین سینیٹ حاصل بزنجو ہی ہوں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے الزام عائد کیا کہ حکومتی نمائندے ہمارے سینیٹرز سے رابطہ میں ہیں اور انہیں رقم کی آفر کی جا رہی ہے کہ پیسے لے لو اور ووٹ دے دو۔

انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی گئی تھیں اس لیے حزب اختلاف کی جماعتیں کل ملک بھر میں یوم سیاہ منائیں گی اور چاروں صوبوں میں احتجاجی جلسے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اقوام عالم سے رابطوں پر ہم حکومت کی حمایت کرتے ہیں لیکن اچھا ہوتا وزیراعظم جانے سے پہلے حزب اختلاف سے بھی ملاقات کرتے لیکن وہ ملک کے مخالفین کے بجائے حزب اختلاف کو ہی نشانہ بناتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں