33

برطانیہ آئل ٹینکر چھڑوانے کے لیے ثالث بھیجے گا، ایرانی حکام

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ترجمان محمد محمدی گلپایگانی کا کہنا ہے کہ برطانیہ ایرانی تحویل سے اپنا آئل ٹینکر چھڑوانے کے لئے ثالث ایران بھیجے گا ۔

مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانیہ گزشتہ جمعے ایران کی جانب سے تحویل میں لیے گئےبرطانوی آئل ٹینکر کو چھڑوانے کے معاملے پر بات چیت کے لئے اپنا ثالث ایران بھیجے گا۔

ترجمان محمد محمدی نے برطانوی ثالث کے دورے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا ۔تاہم نوآبادیاتی دور میں ایران کے اندرونی معاملات پر برطانوی عمل دخل کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ملک جو ایران میں وکلا اور وزیر منتخب کرتے تھے اب وہ وقت آگیا ہے کہ وہ ملک اپنا آئل ٹینکر چھڑوانے کے لیےدرخواست اور ثالث بھیج رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ برطانیہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی اس وقت بڑھی جب گزشتہ جمعے کو برطانوی آئل ٹینکر کو ایران کی پاسدران انقلاب نے ماہی گیروں کی کشتی سے حادثے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں