32

عمران خان امریکی قیادت کے سامنے کشمیریوں کی آواز بنے،صمصام بخاری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر سید صمصام بخاری نے حالیہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان امریکی قیادت کے سامنے کشمیریوں کی آواز بنے۔

صمصام بخاری نے کہا کہ کامیاب امریکی دورے پر اپوزیشن کا دکھ قابل فہم ہے، عمران خان کے دورہ امریکا سے پرچی وزیراعظم اور حقیقی قائد کا فرق واضح ہوگیا ہے، کامیاب دورے پر ہماری اپوزیشن بھارت سے بھی زیادہ پریشان دکھائی دی۔

صوبا ئی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ شہباز شریف کا اپنے کرپٹ بڑے بھائی کا دفاع شرمناک ہے، نواز شریف محب وطن ہوتے تو کرپشن کی گنگا میں ہاتھ نہ دھوتے، ن لیگ مال روڈ پر پاورشو سے مزید ایکسپوز ہوگی، ن لیگ کی کرپٹ قیادت کو عوامی حمایت نہیں ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں