31

آصف باجوہ ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری منتخب

آصف باجوہ بھاری اکثریت سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق 55واں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کراچی میں ہوا جسکی صدارت پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈئر (ر)خالد سجاد کھو کھر نے کی۔

کانگریس اجلاس میں نئے سیکریٹری اولمپیئن ے لئے آصف باجوہ کو اعتماد کا ووٹ دیا گیا جبکہ ملک بھر سے ہاکی نمائندوں کی بڑی تعداد نے اجلاس میں شرکت کی ۔

پی ایچ ایف صدر برگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر نے نئی قومی سلیکشن کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کردیا جبکہ اولمپیئن منظور جونئیر سلیکشن کمیٹی کی قیادت کریں گے۔

وسیم فیروز، ایازمحمود اور خالد حمید بھی سلیکشن کمیٹی کےرکن ہوں گے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی شکایات کا ازالہ اور فیڈریشن کے معاملات کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں