22

گھوٹکی ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا

گھوٹکی (اب نیوز)گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے205 میں ضمنی انتخاب کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے سردار محمد بخش مہر 89 ہزار 359 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، ان کے مخالف احمد علی مہر 70 ہزار 848 ووٹ لے سکے۔پیپلزپارٹی کے امیدوار کی جیت پر ان کے حامیوں نے جشن منایا ، جیالے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے اور پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بازی کرتے دکھائی دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں