40

این اے دو سو پانچ گھوٹکی کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم

گھوٹکی (اب نیوز) این اے دو سو پانچ گھوٹکی کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے وقت نہیں بڑھایا گیا۔

پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود لوگ ووٹ ڈال سکیں گے۔ پیپلز پارٹی کے سردار محمد بخش خان مہر اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار احمد علی مہر میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔ دونوں جیت کے حوالے سے پراعتماد ہیں۔

گھوٹکی این اے 205 میں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا ۔ حلقہ کے ووٹروں نے اپنے امیدوار کو کامیاب کرانے کیلئے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کیا۔ پولنگ کا عمل بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہا۔

ریٹرننگ افسر کی شکایت پر پاکستان تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ اور طاہرہ دعا بھٹو کو حلقے سے باہر نکلانے کا حکم جاری کیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی نواز مہر کو بھی حلقے سے باہر نکالنے کی ہدایت دیدی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں