32

فضائی حدود کی خلاف ورزی :جنوبی کوریا کی روسی جنگی جہاز وں کو وارننگ

جنوبی کوریا نے روس کے جنگی جہازوں کی جانب سے جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر روسی جنگی طیاروں کو خبردار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ منگل کو روس کے دو جنگی جہازوں نےجنوبی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہےکہ روسی مداخلت کے جواب میں اس کے لڑاکا طیاروں نے انتہائی پھرتی سے 300 سے زائد مشین گن سے وارننگ فائر کیے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تین روسی اور دو چین کے فوجی طیارے منگل کی صبح جنوبی کوریا کے ائیر ڈیفنس زون میں داخل ہوئے جن کو روکنے کے لیے جنوبی کوریا کے ایف 15 اور ایف 16 طیارے بھیجے گئے۔

وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ روس کی جانب سے چین اور جاپان کے اشتراک سے کی جانے والی اس کارروائی سے خطے کا امن خراب ہوسکتا ہے ۔

دوسری جانب روس نے جنوبی کوریا کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے دوجنگی جہاز معمول کی پرواز پر تھے ۔جنگی جہازوں کی جانب سے جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہےاور نہ ہی جنوبی کوریا کی جانب سے وارننگ کے لیےفائر کیے گئے ہیں ۔

روسی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کے طیاروں نے غیر پیشہ وارانہ طریقے سے روس کے جنگی طیاروں کی پرواز کے دوران مداخلت کی ۔

واضح رہے کہ روسی جنگی طیاروں کے جنوبی کوریائی فضائی حدود میں داخل ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں