32

جس کا دامن صاف ہوبیک فٹ نہیں فرنٹ فٹ پرکھیلتا ہے،فردوس عا شق

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پیمرا ریجنل ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا،جہاں میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ جس کا دامن صاف ہوبیک فٹ نہیں فرنٹ فٹ پرکھیلتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی میڈیا نے جس طرح وزیراعظم کے دورے کو ہائی لائیٹ کیا شکریہ، پورے پاکستان کی میڈیا وزیراعظم کے بیانیہ کو طاقت دے رہا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ دنیا میں جمہوریت اداروں کے تابع ہے جبکہ ھمارے ہاں ادارے جمہوریت کے تابع ہے ،ملک میں اب قانون کی حکمرانی ہوگی، مہنگائی کنٹرول کرنا صوبائی حکومتوں کا کام ہے سندھ حکومت نے عوام کے حقوق غضب کئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جیلوں میں جانے والوں نے مساوات قائم نہیں کی، نظام کو اپنے تابع کیا ہے، 25 جولائی کواپوزیشن اپنے اقتدار پرماتم کریگی عوام چوروں لٹیروں سے لاتعلق رہیں گی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ جب پوری قوم یکجا ہوجائے تو نتائج مثبت نکلتے ہیں ،وزیراعظم اپنے بیانیے کو ٹرمپ سے منوا کر خود کو قوم کا رہبر ہونے اورپوری قوم کو جوڑ دیا ہے، جس کا دامن صاف ہو وہ بیک فٹ پر نہیں فرنٹ پر کھلتا ہے اس سب معاملات پر فارن ڈپلومیسی خراج تحسین کے لائق ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنا کردار منوایا اور قوم نے جنگی قیدی بھارتی پائلٹ کو ہندوستان کے حوالے کرکے امن کا پیغام دیا ،امن کو ہماری خواہش جبکہ اسے کمزوری نہ سمجھاجائے، کل عمران خان نے اپنا لوہا منوایا اور قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستان کا کشمیرکو ڈسپیوٹ ماننا ہماری جیت ہے، یہ پیراڈائن شفٹ ہے جو کل کی میٹنگ میں ٹرمپ کا کشمیر مسئلے پر ثالثی میں کردار کی حامی بھری ہم ٹرمپ کی اس ثالثی کی حمایت کرتے ہیں اور بھرپور کردار ادا کریں گے، دنیا کل ہمیں امن دشمن آج امن دوست کے طور جانتی ہے ، کل قیادت اور سوچ نہیں بلکہ پوری قوم جیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں