42

میلانیا ٹرمپ نے عمران خان کیساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں

واشنگٹن (اب نیوز)عمران خان وائٹ ہاؤس دورے اور ٹرمپ سے ملاقات کے دوران مطمئن نظر آئے، روایتی لباس زیب تن کیا، میزبان صدر نے خود استقبال اور گرمجوشی سے مصافحہ کیا، عمران خان نے وائٹ ہاؤس میں پر اعتماد طریقے سے ملاقاتیں کیں، ٹرمپ نے وزیر اعظم کو بطور تحفہ کرکٹ بیٹ دیا۔میلانیا ٹرمپ نے تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئرکیں۔

دنیا کے طاقت ور ترین صدر کی پاکستان کے عظیم وزیراعظم سے ملاقات خوش گوار یادیں چھوڑآئی، دیار غیرمیں بھرپور استقبال کیا گیا ، وائٹ ہاؤس آمد پر امریکی صدر نے خود آکر استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا ، خوش گوار مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا،،وزیراعظم نے روایتی شلوار قمیص زیب تن کررکھی تھی جب کہ پشاور چپل بھی پہنی ہوئی تھی۔

ون آن ون ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کو وائٹ ہاؤس کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا۔ وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب پر دستخط کیے، جس کے بعد اُن کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم کو بطور تحفہ کرکٹ بیٹ دیا اور ساتھ ہی سابق امریکی صدر ڈوائٹ آئزن ہاور کی تصویر بھی دی جنہوں نے دورہ پاکستان کے دوران کرکٹ میچ دیکھا تھا۔

خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی خوشی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کیساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں کپتان مطمئن اور پر اعتماد دکھائی دیے ، کپتان کی باڈی لنگویج بھی کمال تھی ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ملاقات میں شریک تھے ۔

امریکی صدر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی مصافحہ کیا اور خطے میں امن کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں