30

بلاول بھٹو نے خارجی محاذ پر حکومت کی حمایت کا اعلان کر دیا ، ایسی بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

اسلام آباد (اب نیوز )وزیراعظم عمران خان اس وقت دورہ امریکہ پر ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی جس کے چرچے اس وقت پوری دنیا میں ہو رہے ہیں تاہم اب خارجہ محاذ پر بلاول بھٹو زرداری نے بھی حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹوز رداری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر تے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے وزیراعظم ، ان کی غیر جمہوری سیاست اور مہلک معاشی پالیسیوں پر کئی تحفظات ہیں ، وزیراعظم کے بیرون ملک جلسہ پر اعتراض ہے ،عمران خان نے پی ٹی آئی چیئرمین کے طور پر خود کو پیش کیا ، عمران خان کے رویے کے باوجود قومی مفاد کو مد منظر رکھنا ہوگا ، ملک کے بہتر مفاد میں ہر کسی کو عالمی سطح پر پاکستان کی کوششوں کو سراہنا چاہیے ، اس لیے میں اس سلسلے میں حکومتی اقدامات کی غیر مشروط طور پر حمایت کرتا ہوں ، میں ہمیشہ مثبت تنقید کرتا رہوں گا لیکن اس سے پہلے میں اس کی حمایت بھی کروں گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں