32

رونالڈو کو جنسی ہراسگی کے الزام میں کیس کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا

لاس ویگاس ( اب نیوز) پرتگال کے اسٹار فبالرکرسٹیانو رونالڈو کے لیے اچھی خبر، اسٹار فٹبالر کو جنسی ہراسگی کے الزام میں کیس کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔

امریکی خاتون کیتھرین مےیورگا نے الزام عائد کیا تھا کہ رونالڈو نے 2009 میں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ دی کلارک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس نے ایک بیان میں کہا کہ متاثرہ خاتون نے 2009 میں جنسی حملے کی اطلاع دی تاہم اس واقعے سے انکار کر دیا کہ یہ کہاں ہوا یا حملہ آور کون تھا جس کے نتیجے میں پولیس معقول تحقیقات نہیں کر سکی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس وقت کی معلومات کا جائزہ لینے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کے خلاف جنسی ہراسگی کے الزام کے مناسب شواہد نہیں ملے جس کی بنیاد پر فٹبالر کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں بنتا۔

لاس ویگاس کی پولیس نے اگست 2018 میں متاثرہ خاتون کی درخواست پردوبارہ مبینہ جرم کی تحقیقات کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں