27

حکومت کی کرپشن زوروں پر ہے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کرپشن زوروں پر ہے۔

نارووال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے موجودہ حکومت کی صورتحال پر بات کی اور کہا کہ حکومت کی جانب سے اپنے وزیروں کو ٹھیکے دئیے جا رہے ہیں اور اپنے من پسند لوگوں کو ریوڑیاں بانٹی جا رہی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے امریکہ دورے پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیلکٹڈ وزیر اعظم امریکہ اس وقت گئے ہیں جب امریکہ کو پھر پاکستان کی ضرورت ہے کیونکہ افغانستان سے انخلا ہونا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ریورس گئیر لگا کر ملک کو 2002 میں لا کھڑا کر دیا اور امریکہ میں آزاد خارجہ پالیسی کا سودا کیا تو ہم مزید پیچھے چلے جائیں گے۔

میڈیا کے متعلق احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام ٹی وی چینلز کو سرکاری چینل بنانا چاہتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 25 جولائی کو پورے ملک میں مظاہرے ہوں گے اور یوم سیاہ منایا جائے گا کیونکہ 25 جولائی 2018 کو ایک سلیکٹڈ وزیر اعظم کو ہم پر مسلط کردیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں