31

وزیراعظم کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کامیاب ملاقات پاکستان کی کامیابی ہے،فردوس عاشق

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے کامیاب ملاقات کو پاکستان کی کامیابی قرار دے دیا ہے

فردوس عا شق اعوان نے سما جی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹوئٹر پرجاری ایک بیا ن میں کہا ہے کہ قوم کو اپنے رہبر پر ناز ہے جس نے باوقار انداز سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی۔

ان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے مابین تنازعہ کشمیر پر گفتگو سے خطے کے بنیادی مسئلے کے حل کی اہمیت بھرپور انداز سے اجاگر ہوئی۔

فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ انہیں مقبول رہنما قرار دینا عمران خان پر دنیا کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار اور انکی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے امریکی صدر کی پیشکش کا خیرمقدم کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں