43

نوےہزارپاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

ترجمان مذہبی امور کےمطابق90 ہزارپاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکےہیں جس میں 64 ہزارسرکاری جبکہ 26ہزارعازمین نجی حج اسکیم کےذریعےپہنچے۔

ترجمان کےمطابق رواں سال وزارت مذہبی امورسے 154افسران اورعملہ سعودی عرب فرائض سرانجام دےرہاہے۔

ترجمان کاکہناہے کہ حج میڈیکل مشن کےتحت 389ڈاکٹرز،نرسیں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کام کررہاہےجبکہ 350 پاکستانی معاونین ،ساڑھے7سولوکل خدام بھی تعینات کیےجاچکےہیں۔

ترجمان کےمطابق ابتک 182گم ہونےوالےعازمین کوان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا۔حرم گائڈزنے20 ہزارسےزائدعازمین کورہنمائی فراہم کی3600 سےزائدبیگزتلاش کرکےعازمین حج تک پہنچائےگئے۔

ترجمان مذہبی امورنےمزید بتایاکہ کال سینٹر پررہنمائی لینےکیلئے194جبکہ شکایات کیلئے150کالیں موصول ہوئیں۔

ترجمان کےمطابق حج میڈیکل مشن نے11ہزارسےزائدمریضوں کوطبی سہولیات فراہم کیں جس میں 64 مریضوں کوسعودی اسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔

ترجمان کا کہناہےکہ اب تک 6سرکاری اور 2 نجی حج اسکیم کےعازمین کی اموات واقع ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں