37

چیئرمین ایف بی آرنےبینکوں کےسربراہوں کوخط لکھ دیا

چیئرمین ایف بی آرشبر زیدی نےتمام بینکوں کے سربراہوں کو خط لکھ دیا جس میں بینکوں کو بے نامی اکاؤنٹس کی معلومات 15 دن میں ایف بی آر کو فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آرنےتمام بینکوں کے سربراہوں کوبےنامی اکاونٹس کی معلومات دوہفتے میں فراہم کرنے کاوقت دیاہے۔ چئیرمین ایف بی آر کا تمام بینکوں کے سربراہوں کو معلومات کی فراہمی یقینی بنانےکیلئے کہناتھا کہ بےنامی اکاؤنٹس کی نشاندہی کیلیےتمام بینکوں کا تعاون بہت ضروری ہے، ایف بی آراوربینک مل کرکام کریں توبہترنتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نےکہاکہ ایف بی آربےنامی ایکٹ 2017 کےتحت بےنامی اکاؤنٹس کی نشاندہی کا ذمہ دار ہے، بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات خفیہ رکھی جائیں گی۔ چئیرمین نے واضح کیا کہ ایف بی آراکاؤنٹ ہولڈرزسے براہ راست رابطہ نہیں کرنا چاہتالہٰذا بینک اپنےاکاؤنٹ ہولڈرزسے بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات خود طلب کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں