32

سکھر: کوئنز روڈ سے لاپتا 6 بچوں میں سے ایک کی لاش دریا کنارے سے برآمد

سکھر:کوئنز روڈ سے لاپتا ہونے والے 6 بچوں میں سے ایک کی لاش لاڑکانہ سے مل گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوئنز روڈ سے لاپتا ہونے والے بچے دریا میں نہانے کے دوران ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے ڈوبے جس کی ساتھ جانے والے ایک بچے غلام مصطفیٰ نے بھی تصدیق کی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہناہےکہ ڈوبنے والے ایک بچے کی لاش لاڑکانہ کے گاؤں ٹگر شیخ میں دریا کنارے سے ملی جس کی شناخت 13 سالہ احتشام کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق احتشام کے 2 بھائی بھی ساتھ نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ کوئنز روڈ پر واقع ایک ہی فلیٹ کے رہائشی 6 بچے3 روز قبل لاپتا ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں