34

جنوبی کوریا میں سالانہ مڈ فیسٹیول کا انعقاد

جنوبی کوریا کے شہر بوریونگ میں شروع ہونے والے سالانہ مڈ فیسٹول کو بڑی تعداد میں لوگوں نے کیچڑ میں لت پت ہوکے اور کھیل کود کر یاد گار بنادیا۔

میلے میں شریک افراد نے بڑے بڑے پولز میں کیچڑ میں لت پت، گرتے پڑتے، ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے اور نہلاتے، میلے میں خوب موج مستی کی ۔

میلے کے منتظمین کا کہنا ہے گزشتہ برس 50 لاکھ لوگ میلے میں شریک ہوئے جن میں سوا چھ لاکھ سے زائد غیرملکی سیاح تھے۔ اس برس اس سے بھی زیادہ لوگوں کے آنے کی توقع ہے۔

سالانہ میڈ فیسٹیول 28 جولائی تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں