40

برطانوی شہزادہ جارج 6برس کےہوگئے

برطانوی شہزادہ پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کےبڑے بیٹےشہزادہ جارج الیگزینڈرلوئی 6برس کے ہوگئے۔ چھٹی سالگرہ کے موقع پرشاہی محل نے نئی تصاویر جاری کردیں۔

برطانوی میڈیاکےمطابق شاہی محل کنسنگٹن پیلس کی جانب سےشہزادہ جارج کی چھٹی سالگرہ کے موقع پرجاری نئی تصاویران کی والدہ شہزادی کیٹ مڈلٹن نےکھینچیں ہیں۔

برطانیہ کے مستقبل کے تاجدارشہزدہ جارج اپنی نئی تصاویر میں ہنستے مسکراتے ہوئےشاہی باغ میں کھیلتےنظرآرہے ہیں۔ شہزادہ جارج نے سفید ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے۔

شاہی محل کی جانب سےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹرپرجاری پیغام میں کہاگیاہےکہ شہزادہ جارج کی نئی تصاویران کی سالگرہ کی مناسبت سےلی گئیں، شہزادہ جارج کیلئےمحبت بھرےپیغامات پرسب کاشکریہ اداکرتےہیں۔

شہزادہ جارج کی پیدائش کے بعدسے پرنس ولیم اور کیٹ مدلٹن کےبچوں کی سالگرہ پرتصاویرجاری کرناشاہی محل کی روایت بن چکا ہے۔

شہزادہ جارج اپنے داداشہزادہ چارلس اور والدشہزادہ ولیم کے بعدشاہی تخت کیلئےتیسرےنمبرپرامیدوارہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں