37

فیصل آباد جلسہ، کارکن نواز شریف کو انصاف دلانے کے لیے تیار ہو جائیں

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ فیصل آباد جلسے کو روکنے کے لیے پنجاب انتظامیہ اُوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی ہے لیکن اس سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے کارکن نواز شریف کو انصاف دلانے کی آواز اٹھانے کے لیے تیار ہو جائیں۔

مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ تمام چینلز کو آج کی فیصل آباد کی ریلی نہ دکھانے ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں ایسے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہو سکتے۔

واضح رہےکہ فیصل آباد کی اننتظامیہ نے ن لیگ کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے اور رات گئے چھاپوں کے دوران پولیس نے 100 سے زیادہ کارکن بھی گرفتار کر لیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں