26

عیدالاضحٰی کے قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں رونقیں بڑھنے لگیں

کراچی میں عیدالاضحٰی کے قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں رونقیں اور عوام کا رش بڑھنے لگا ہے۔

عیدالاضحٰی کے قریب آتے ہی شہریوں نے مویشی منڈیوں کا رخ کرلیا ہے جہاں مویشیوں کی خریداری کے لیے قیمتوں میں بھاؤ تاؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کراچی کے بیشتر علاقوں میں مختلف نسل کے مویشی بھی موجود ہیں جن کی خوراک پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے۔سرجانی ٹاون بھینس کالونی میں مویشیوں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے،خریداروں کے مطابق شہر کی مویشی منڈیوں کی نسبت یہاں قدرے بہترقیمتوں میں مویشی مل جاتے ہیں۔

بیوپاریوں کے مطابق شہر کی مویشی منڈیوں میں ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران خریداری کا رحجان زیادہ ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں