36

نیول چیف کادبئی نیول ہیڈکوارٹرزکادورہ

پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی متحدہ عرب امارات کےسرکاری دورےکےدوران دبئی نیول ہیڈکوارٹرزپہنچےجہاں کمانڈریواے ای نیول فورسزریئرایڈمرل سعید بن حمدان بن محمد النہیان نےان سے خصوصی ملاقات کی۔

ترجمان پاک بحریہ کےمطابق دبئی نیول ہیڈکوارٹرزآمدپرسربراہ پاک بحریہ کاپُرتپاک استقبال کیاگیا۔ اس موقع پرنیول چیف کوگارڈآف آنرپیش کیاگیا-

پاک بحریہ کےترجمان کےمطابق نیول چیف نےچیف آف اسٹاف یواےای آرمڈفورسزاوریواےای کی وزارتِ دفاع کےانڈرسیکریٹری سے بھی ملاقاتیں کیں ۔جس میں باہمی دلچسپی کےاموراوردوطرفہ بحری تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

ترجمان کاکہناہےکہ دورےکےدوسرےمرحلےمیں نیول چیف یواےای کی مختلف یونٹس کادورہ بھی کریں گے،یہ دورہ دونوں ملکوں میں بالعموم اور بحری افواج کےدرمیان بالخصوص باہمی تعلقات کےفروغ کا باعث بنےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں