36

جاپان کے اسٹوڈیو پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت کرلی گئی

جاپان کے شہر کیوٹو کے اسٹوڈیو پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے۔

جاپانی پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت 41 سالہ شنجی اوبا کے نام سے ہوئی جبکہ ملزم کو نامعلوم دماغی مسائل کا بھی سامنا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کو اب تک ملزم اور اسٹوڈیو کے درمیان تعلق معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں ملزم خود بری طرح سے زخمی ہوا اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز جاپان کے شہر کیوٹو کے معروف اینی میشن اسٹوڈیو پر آتش گیر مادے سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں اسٹوڈیو کی تین منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی اور واقعے میں 33 افراد ہلاک ہوئے جو جاپان میں 20 سال کے درمیان لوگوں کو قتل کیے جانے کا بڑا واقعہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں