41

سین ڈیاگو میں رنگا رنگ کامک کون فیسٹیول کا آغاز

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہرسین ڈیاگو کے کنونشن سینٹرمیں سالانہ کامک کان کا انعقاد ہو گیا ہے۔

ہر سا ل کی طرح اس سا ل بھی کامک کان میں کوئی خاتون ونڈر ویمن بن کر آئی تو کسی نے بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کی حسینہ کا روپ دھار لیا،کوئی خوفناک بلا کا روپ دھارے چلا آیا تو کوئی جوکر بن کر لوگوں کو ہنساتا رہا، کسی نے بیٹ مین، سپر مین اور آئرن مین بن کر شرکت کی ۔

کئی روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں ہر سال شرکاء فلمی سپرہیروز اور سائنس فکشن سمیت کئی مشہور فلموں اور کہا نیوں کے کرداروں کا روپ دھارتے نظر آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں