28

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ،کورنگی ڈھائی نمبر میں حادثے پر گاڑی سے اتر گئے،زخمی فیملی کو ٹیکسی کروا کر ہسپتال بھجوا دیا

کراچی (اب نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، کورنگی ڈھائی نمبر پرموٹر سائیکل حادثے کو دیکھ کر وزیراعلیٰ سندھ گاڑی سے اتر گئے،وزیراعلیٰ سندھ نے ٹیکسی کروا کر زخمی خاندان کو ہسپتال بھجوادیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،مراد علی شاہ نے شہر میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ کا سکواڈ کورنگی ڈھائی نمبر سے گزر رہا تھا کہ وہاں موٹر سائیکل سوار فیملی کو حادثہ پیش آگیا،کورنگی ڈھائی نمبر پرموٹر سائیکل حادثے کو دیکھ کر وزیراعلیٰ سندھ گاڑی سے اتر گئے،موٹر سائیکل حادثے میں میاں بیوی اور بچے زخمی ہوئے،وزیراعلیٰ سندھ نے ٹیکسی کروا کر زخمی خاندان کوہسپتال بھجوادیا اور ٹیکسی کا کرایہ خود ادا کیا، وزیراعلیٰ کی خوش اخلاقی دیکھ کر شہریوں نے خوب سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں