28

ہڑتالوں کے بعد محکمانہ عدم تعاون پرشبرزیدی کی پھرتیوں کو بریک لگ گئی،5 ہزار555 ارب محصولات جمع کرنے سے معذرت

اسلام آباد(اب نیوز)ہڑتالوں کے بعد محکمانہ عدم تعاون پرشبرزیدی کی پھرتیوں کو بریک لگ گئی، شبرزیدی نے 5 ہزار555 ارب محصولات جمع کرنے سے معذرت کرلی ،چیئرمین ایف بی آر نے صورتحال سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا۔نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بینکوں نے بھاری رقوم کی آن لائن رپورٹ دینے سے معذرت کرلی ،گیس اور بجلی کی وزارتوں نے کمرشل اور صنعتی میٹر زیرایکٹو ٹیکس دھندہ بنانے سے معذرت کرلی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی نے غیر رجسٹرڈکمپنیوں کو زبردستی رجسٹرڈ کرنے سے معذرت کرلی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی ریونیو اداروں نے ٹرن اور پورٹ میں تعاون سے بھی معذرت کرلی ،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شبرزیدی نے 5 ہزار555 ارب محصولات جمع کرنے سے معذرت کرلی ،چیئرمین ایف بی آر نے صورتحال سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں