28

چین اور بھارت کی مشترکہ فوجی مشقیں

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا جارہا ہے کہ2017 میں ڈوکلام کے تنازعہ کے بعد چین اور بھارت کے درمیان منسوخ ہونے والی مشترکہ فوجی مشقیں رواں سال دوبارہ شروع کی جائیں گی ۔

بھارتی میڈیاکا کہنا ہے کہ اس سال دسمبر کےدوسرے ہفتے میں ہندوستانی فوج اورچینی پی ایل اے شیلانگ کے اومروئی میں 14 دن تک یہ مشقیں جاری رہیں گیں جبکہ دونوں ممالک کے تقریباً 240 فوجی جوان اس مشق میں حصہ لیں گے ۔

بھارتی فوج کے ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی مشقوں میں دہشت گردی سےنمٹنے کےلئے ٹرانس نیشنل ٹیررازم، دہشت گردی سے پیدا ہوئے حالات سے نمٹنے، جوائنٹ آپریشن ڈرل اورزندگی بچاو کے طریقے اس مشق کاحصہ ہیں ۔

یہ مشقیں سال میں ایک بارچین اورایک باربھارت میں ہوتی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں