26

جنوبی ایشیا کے ممالک مون سون بارشوں سے شدید متاثر

جنوبی ایشیا میں جاری مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ہے ۔ مختلف واقعات میں 160 سے زائد افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے سے جاری رہنے والی مون سون کی شدید بارشوں نے بنگلہ دیش، بھارت اور نیپال میں بارشوں سے بڑی تعداد میں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

لاکھوں کی تعداد میں مویشیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

آسام کے حکا م نے بتایا کہ نیپال میں 90 جبکہ آسام کے شمالی مشرقی حصے میں62 افراد ہلاک ہوگئےہیں ۔ جبکہ بنگلہ دیش میں سیلاب سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

آسام کے کازنگرہ نیشنل پارک میں نایاب 10 گینڈے بھی ہلاک ہوگئے ہیں ۔

بھارت کی ریاست بہار بھی سیلاب اور مون سون بارشوں سے متاثر ہوئی ہے۔ ڈھائی لاکھ سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ۔

حکومت کی جانب سے ایک لاکھ سے زائد افراد کے لئیے 755 شیلٹر ہومز قائم کئے گئےہیں ۔

نیپال کے وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ ملک بھر میں 36 ہزار سے زائد خاندان مون سون بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 13،000 خاندان اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

نیپال کے دو اضلاع میں ہیلی کاپٹر کے زریعے کھانے پینے کی اشیا ، ٹینٹ ، اور دوسری اشیا فراہم کی جارہی ہیں ۔

واضح رہے کہ جنوبی ایشیا میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جون سے اکتوبر تک جاری رہتا ہے جو بعض اوقات سیلاب اور طوفان کی صورتحال اختیار کرلیتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں