30

ملٹی نیشنل کمپنی نیسلے کے خلاف احتجاج

پانی بیچنے والی ملٹی نیشنل کمپنی نیسلے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر شہریوں نے نیسلے کمپنی کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی اور احتجاجی مظاہرین نے قاتل کمپنی نیسلے کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

گزشتہ دنوں لیکٹوجن دودھ سے ایک ماہ کی وجیہہ کی جان گئ اور نیسلے کے جوسز میں بھی کیڑے اور کچرا پایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نوے کی دہائی میں نیسلے کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے تب آناہونا شروع ہوا جب سیکڑوں نو مولود بچوں کی ہلاکتیں نیسلے دودھ کے باعث ہوئیں ، اسکے بعد ان دنوں نیسلے کے ایک ملازم کی وجہ سے نیسلے کے کالے دھندے کا بھانڈہ پھوٹ گیا جبکہ اسی ملازم نے نیسلے کے خلاف کئی پلیٹ فارمز پر آواز اٹھائی لیکن اسے دبا دیا گیا ۔

نیسلے پاکستان کے اسی اسکینڈل پر بھارت میں ایک فلم بھی بنی لیکن نیسلے مافیا نے اسے سینما گھروں میں ریلیز نہیں ہونے دیا جبکہ نیسلے کے پانی پر سپریم کورٹ نے بھی تحفظات ظاہر کیے جئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں