33

قبائلی علاقوں میں انتخابات کا کامیابی سےانعقاد امن اور جمہوریت کی فتح ہے

وزیراعظم کی معاون خصوصی بر ائے اطلا عات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے متاثرہ قبائلی علاقوں میں انتخابات کا کامیابی سے انعقاد امن اور جمہوریت کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کی بڑی تعداد نے اپنے ووٹ کا آئینی اور جمہوری حق استعمال کیا جو قابل تعریف ہے اور سیاسی بالغ النظری کا مظہر ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ان قبائلی علاقوں میں امن اور استحکام کے قیام کے لئے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے علاقے میں امن وامان کی بحالی کیلئے مسلح افواج اور سول اداروں کی قربانیوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں