32

نائیجیریا میں این جی او کے عملے پر دہشتگردوں کا حملہ

نائیجیریا میں بھوک وافلاس پر کام کرنے والی این جی اوکے عملے پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ، 5 افراد لاپتہ ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجریا میں بھوک کے خلاف کام کرنے والی این جی او”ون ایکشن اگینسٹ ہنگر “ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہونے والے حملے کے بعد سے این جی او کے دو ڈرائیور سمیت اسٹاف کے دیگر تین ارکان لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ ایک ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔

حملے پر این جی او کی جانب سے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں انتہائی دکھ و رنج ہے کہ مارے جانے اور لاپتہ ہونے والے تمام افراد بھوک وافلاس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی زند گی بچانے کے لئیے کھانا اور دیگر اشیا لے کر جارہے تھے ۔

جبکہ اس حوالے سے نائیجریا کے زرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جمعرات کو اسلامی عسکریت پسندوں کی جانب سے عملے کو حملے کے بعد اغوا کرلیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں