34

پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیوکو اصل قراردینے پر مریم نواز کا موقف بھی آگیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری نے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیوکو اصل قراردےدیاجس پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں اللہ کا شکرادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ اکبرہے۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر پہلے پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ ایف آئی اے کوموصول ہو گئی ،پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری نے جج ارشد ملک کی ویڈیواصل قراردےدی ،ایف آئی اے کا کہناہے کہ فرانزک میں تصاویراورآوازکاتعین بھی کرلیاگیاہے،فرانزک رپورٹ کے مطابق آڈیواورویڈیوبھی درست قرار ہیں،ایف آئی اے نے فرانزک رپورٹ کوتفتیش کاحصہ بنادیا۔اس پر مریم نوا ز نے نجی ٹی وی کے سکرین شارٹ کے ساتھ ”اللہ اکبر“کا ٹوئٹ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں