50

شاہ سلمان نے سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کی اجازت دے دی

ریاض (اب نیوز) سعودی عرب کے فرمان روا شاہ سلمان نے علاقائی سکیورٹی اور استحکام کو بڑھانے کیلئے سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے حکام نے کہا کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے امریکی فوج کی تعیناتی کا فیصلہ خطے کی سکیورٹی اور استحکام کیلئے مشترکہ دفاعی تعاون بڑھانے کیلئے اور امن قائم کرنے کیلئے کیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکا خطے میں بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر سعودی عرب میں مزید فوجی تعینات کرے گا۔ یہ اقدام امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے لیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں