35

واشنگٹن:وزیراعظم عمران ’کیپٹل ون ارینا‘کل پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کے دوران کل ’کیپٹل ون ارینا‘میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج تک ہوٹلوں کے بند کمروں میں کمیونٹی اجلاس ہوتے رہے،امریکا میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی عمران خان کو سننا چاہتی ہے،پاکستانی کمیونٹی نئے پاکستان کے تصور سے آگاہ ہوناچاہتی ہے،شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان”کیپٹل ون ارینا“سٹیڈیم میں پاکستانی کمیونٹی سے کل خطاب کرینگے،’کیپٹل ون ارینا‘میں20ہزارسے زائد افرادکے بیٹھنے کی گنجائش ہے، عمران خان کوگراؤنڈ میں سننے کیلئے اب تک19ہزارافراد نے رجسٹریشن کرالی ہے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کا اتنا بڑا ایونٹ پہلے کبھی نہیں ہوا،انہوں نے کہا کہ دورہ امریکا میں خود داری سے بات کریں گے،قوم مشکل معاشی صورتحال سے دوچار ہے جو ورثے میں ملی، شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان امریکا میں پاکستان کامقدمہ لڑیں گے،ہم ایڈ کی نہیں ٹریڈ کی بات کررہے ہیں،امن و استحکام کی بات کر رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم امداد مانگنے نہیں بلکہ نئی سوچ اور نقطہ نظرکےساتھ واشنگٹن آئے ہیں،عمران خان اورٹرمپ کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوگی،ہم واشنگٹن سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ کر سکیں،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن امریکا پاکستان کے درمیان مشترکہ مفاد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں