35

ہالی وڈ فلم کے ہندی ریمیک میں عامر اورکرینہ ایک ساتھ جلوے گرہوں گے

مشہور زمانہ ہالی وڈ فلم فاریسٹ گمپ کی آفیشیل ہندی ریمیک لال سنگھ چڈھا میں بھارت کے مشہوراداکارعامر خان اور کرینہ کپور ایک ساتھ اداکاری کے جلوے بکھیرتے نظر آئیں گے۔

ہالی وڈ فلم کے ہندی ریمیک میں دونوں اداکار اپنی منفرد اداکاری کے ساتھ ساتھ چار مختلف روپ میں نظر آئیں گے۔

فلم جس کے ہندی ریمیک کا نام لال سنگھ چڈھا ہے ٹام ہینکس کی فاریسٹ گمپ کی آفیشیل ہندی ریمیک ہے۔

فلم کے ہدایت کار ادویت چندن اور اداکار عامر خان نے فلم میں ادا کئے جانے والے مختلف کرداروں پر تحقیق کی ہے جس کے بعد فلم میں دونوں اداکار پانچ الگ الگ طرح کے حلیے میں نظرائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق فلم کی کہانی 70 کی دہائی سے شروع ہوگی جبکہ اس کا اختتام حالیہ دور پر ہوگا۔

فلم کی شوٹنگ اس سال اکتوبرمیں شروع ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں