35

فلم ‘دبنگ 3’ کی شوٹنگ جاری

سوناکشی سنہا اور سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ‘دبنگ 3’ کی شوٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار سوناکشی سنہا اور سلمان خان ایک بار پھر ‘دبنگ 3’ میں اداکاری کے جوہر بکھیرتے دکھائی دیں گے۔

مشہور اداکار سوناکشی سنہا نے راججو کے کردار کی تصویر انسٹا گرام پر پوسٹ کی اور اس پر لکھا کے وہ دبنگ سے ‘دبنگ 3’ میں واپس آ گئی ہیں۔

تین دن قبل سلمان خان نے اپنے ٹویٹر اور ان انسٹاگرام پر اپنے بھائی ارباز خان کے ساتھ ایک ویڈیو پوسٹ کی جس پر انہوں نے لکھا کے ‘دبنگ 3’ کی شوٹنگ شروع کر دی گئی ہے۔

اداکاراس فلم کے سب سے اہم اور دلچسپ سین کی شوٹنگ کر رہے ہیں اور سین یہ ہے کہ ہیروئین (سوناکشی سنہا) اغوا ہو چکی ہے اور چبل پانڈے (سلمان خان) اس کو بچانے کے لیے آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں