34

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے) نے 2017 کی مالیاتی رپورٹ جاری کردی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے 2017 کی مالیاتی رپورٹ جاری کر دی ہے،پی آئی اے کا خسارہ 3 ارب روپےبڑھا گیا ہے جبکہ ریونیو میں 2ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے مالیاتی نتائج کا اعلان ایک سال تاخیر کے بعد یعنی سال 2017 کی رپورٹ سنہ 2019 میں جاری کردی ہے ۔

رپورٹ کے مطا بق 2017 میں قومی ایئر لائن کو3 ارب روپےسے زائد کے خسارے کا سامنا رہا ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پی آئی اےکا سال2016 میں خسارہ 44.7 ارب روپے تھا جو دوہزار سترہ میں بڑھ کر47.7 ارب روپے ہوگیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ 2017 میں پی آئی اے کے ریونیو میں 2 ارب کا اضافہ بھی ہوا جس کے بعد قومی ایئر لائن کا ریونیو بڑھ کر 104 ارب روپے پر پہنچ گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سال 2017 میں ایندھن اخراجات میں 4 ارب کا اضافہ ہوا، ایندھن کی مد میں اخراجات 7 ارب سے بڑھ کر 31 ارب ہوگئے۔ پی آئی اے نے مالیاتی نتائج اسٹاک ایکسچینج کو بھی بھیج دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں