24

اسپاٹ فکسنگ: شرجیل خان کی سزا 10 اگست کو ختم ہوجائے گی

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ پاکستانی اوپنر شرجیل خان کی سزا 10اگست کو ختم ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق جارح مزاج پاکستانی اوپنر شرجیل خان پر اسپاٹ فکسنگ کیس میں عائد سزا 10اگست کو ختم ہوجا ئے گی ۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ سزا پوری ہونے کے بعد دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے لیےشرجیل خان کو ری ہیب پروگرام میں حصہ لینا ہوگا، ری ہیب کا پروسیس مکمل کرنے کے بعد شرجیل خان کو دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل جائے گی ۔

ترجمان پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ شرجیل خان نے ابھی تک ری ہیب پروگرام کے لیے پی سی بی سےرابطہ نہیں کیا ہے ۔

دوسری جانب شرجیل خان کے وکیل کا کہنا ہےکہ شرجیل خان بہت جلد ری ہیب پروگرام کے لیے پی سی بی سے رابطہ کریں گے۔

واضح رہے کہ شرجیل خان پر پی سی بی کوڈ کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی کرنےکا الزام تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں