32

امریکہ سے پانچ سال بعد سربراہ ملاقات ہونے جارہی ہے، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان اور امریکہ کے سربراہان کی پانچ سال بعد ملاقات ہونے جارہی ہے جس سے دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔

واشنگٹن میں شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے وزیر اعظم عمران خان کے دورے امریکہ کے متعلق گفتگو کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کمرشل فلائٹ سے دورہ امریکہ پر آئیں گےجس میں عسکری قیادت بھی ان کے ہمراہ ہوگی۔

شاہ محمود نے بتایا کہ ماضی میں امریکہ کے ساتھ تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہا اور افغان حالات کی وجہ سے بھی پاکستان امریکہ تعلقات میں عدم اعتماد پایا جاتا تھا لیکن اب دونوں فریق دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے خواہاں ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کیساتھ تعلقات میں بہتری کا آغاز وزیر خارجہ پومپیو کے دورہ پاکستان سے ہوا جبکہ وزیراعظم عمران خان سے واشنگٹن میں تاجروں کا وفد بھی ملاقات کرے گا۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نےافغانستان میں دہشتگردی کےالزامات کو مسترد کرتے ہوئے افغانستان میں دہشتگردی کے تمام واقعات کی مذمت کرتا ہے اور امن کےلیےدونوں ممالک کا مل کر کام کرنے کے مثبت خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں