31

قبائلی اضلاع میں انتخابات آج (20 جولائی) کو ہوں گے

خیبر پختونخوامیں ضم سات قبائلی اضلاع اورایک ایف آرریجن میں صوبائی اسمبلی کی 16 جنرل نشستوں پرانتخابات ہفتے کو ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق انتخابات میں 285 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جن میں دو خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں 1 ہزار897 پولنگ اسٹیشنز قائم کیےہیں،جن میں 554 حساس ترین اور461 کوحساس قراردیا گیاہے۔

الیکشن کمیشن نےکہا ہے کہ مجموعی طور پر28 لاکھ سےزائد ووٹرزحق رائے دہی استعمال کریں گے،جن میں 16لاکھ سے زائد مرد جبکہ 11 لاکھ سےزائدخواتین ووٹرزشامل ہیں۔

الیکشن کمیشن حکام کےمطابق تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہےگی۔

ضلعی الیکشن کمشنرنےکہا ہے کہ بیلٹ پیپرزاوردیگرضروری سامان کی تقسیم شروع کردی گئی ہے،مجموعی طورپر8ہزار700سیکورٹی اہلکاربھی تعینات ہونگے۔

صوبائی الیکشن کمشنرکامزید کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں نیٹ ورک کامسئلہ ہےنتائج واٹس ایپ پرفراہم کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں