30

وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں وزیر اعظم کو پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے ہیں۔

وزیر اعظم وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پہنچے جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ان کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے وزیر اعظم کو پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور وزرا کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعظم آج لاہور میں اہم اجلاسوں میں خصوصی شرکت بھی کریں گے۔ اس دوران وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان سے ملاقات کریں گے اور صنعتی شعبے کے فروغ کے مختلف اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

عمران خان صحت، زراعت اور صنعتی زون کے قیام سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر اعظم گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے مئی میں لاہور کا دورہ کیا تھا۔ ایک روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم نے ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ لیا تھا جبکہ صوبائی کابینہ کے ارکان کے مشاورتی اجلاس کی بھی صدارت کی تھی۔

اجلاس میں بعض وزارتوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیر اعظم نے شوکت خانم افطار ڈنر میں بھی شرکت کی جبکہ زمان پارک میں کچھ اہم ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں