25

پاکستان قانون کی روشنی میں آگے بڑھے گا،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نےبھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکیس سےمتعلق عالمی عدالت انصاف کےفیصلے کاخیرمقدم کرتےہوئےکہاہےکہ کلبھوشن یادیو کو رہانہ کرنے اوربھارت واپس نہ بھجوانےپرعالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو سراہتاہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرپیغام دیتے ہوئےوزیراعظم کاکہناتھاکہ کلبھوشن یادیوپاکستان کےعوام کےخلاف جرائم کا مرتکب ہواہے۔

وزیراعظم نےاس عزم کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ پاکستان قانون کی روشنی میں آگے بڑھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں