28

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچیں گے ،جہاں صوبائی وزیر ڈیزاسٹر منجمنٹ مون سون بارشوں کے حوالے سے انتظامات پر بریفنگ بھی دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنے دورے میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان سے ملاقات کریں گے اور صنعتی شعبے کے فروغ کے مختلف اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سےحکومتی کارکردگی پر بھی وزیر اعظم کوبریفنگ دی جائے گی ،تا ہم لاہور میں مون سون نے ضلعی انتظامیہ کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے، جس کے باعث وزیراعظم عمران خان نے لاہور کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان صحت، زراعت اور صنعتی زون کے قیام سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں